21 نومبر 2014 - 17:05
ہندوستان، ایران کو تیل کا قرضہ ادا کرے گا

ہندوستان ایران کو تیل کے قرضے کی بابت چار سوملین ڈالر کی رقم اداکرے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نئی دہلی سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرایع نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا کہ ہندوستان  جلد ہی تیل کی بابت چار سو ملین ڈالر کی رقم  قرضے کی تیسر ی قسط کے طور پر ایران کوادا کرے گا ۔ اخبار ہندوستان ٹائمز نے باخبر ذرایع کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ رقم ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا ایٹمی سمجھوتے کی بنیاد پر ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہندوستان ، چین کے بعد ایران سے سب سے زیادہ  تیل درآمد کرنے والا ملک شمار ہوتاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲